چاند
ہم سمجھے تھے روٹھ کے ہم سے آنسو آنسو رویا چاند
لیکن تاروں کا کہنا ہے بدلی اوڑھ کے سویا چاند
کس کے دل پر چوٹ پڑی ہے کس کی آنکھیں بھر آئیں
کس نے اشکوں کے ساگر میں آپ ہی آپ ڈبویا چاند
وہ آنکھوں کی ٹھنڈک بھی تھا ہردے کا سنتوش بھی تھا
اس کی قسمت پھوٹ کے روئی جس کے ہاتھوں کھویا چاند
وہ بھی لوگ ہیں جن سے ملنے چاند زمیں پر آتا ہے
لیکن ہم نے ہر موسم میں اپنے سر پہ ڈھویا چاند
چاند کے ہنستے مکھڑے پر جب دکھ کی دھول نظر آتی
ایک دوانے نے رو رو کر شبنم شبنم دھویا چاند
بستی والے سمجھے چندا بدلی میں ہوگا نسرینؔ
لیکن رات مرے پہلو میں میرے اٹریا سویا چاند
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.