چیت کی راتیں یاد کرو
چیت کی راتیں یاد کرو
نکھرا تھا جب چاند کا چہرہ
بکھرا تھا کرنوں کا صحرا
گائے تھے جب گیت ہوا نے
آئے تھے تم نیند چرانے
بھولی باتیں یاد کرو
چیت کی راتیں یاد کرو
چنچل تارے مسکاتے تھے
یوں آکاش میں چھپ جاتے تھے
جیسے کھیتوں میں ہمجولی
کھیل رہے ہوں آنکھ مچولی
پیاری گھاتیں یاد کرو
چیت کی راتیں یاد کرو
آبادی سے دور نکل کر
ایک نئے سانچے میں ڈھل کر
بے سدھ ہم تم ہوتے تھے جب
نین خوشی سے روتے تھے جب
وہ برساتیں یاد کرو
چیت کی راتیں یاد کرو
- کتاب : Kalam Qateel Shifai (Pg. 177)
- Author : Qateel Shifai
- مطبع : Farid Book Depot Pvt. Ltd (2011)
- اشاعت : 2011
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.