ادا یہ تمہاری تو ہے دلبرانہ
کبھی یاد رکھنا کبھی بھول جانا
مجھے بھیجا کرتے تھے کتنے ہی نامے
نہ آئیں تو آتے نہیں ہیں لفافے
ادا یہ تمہاری تو ہے دلبرانہ
کبھی یاد رکھنا کبھی بھول جانا
وہ ملنے کی باتیں بچھڑنے کی گھاتیں
وہ اشکوں ستاروں کی چڑھتی براتیں
ادا یہ تمہاری تو ہے دلبرانہ
کبھی یاد رکھنا کبھی بھول جانا
مرا نام لے کر سناؤ کہانی
مگر چھوڑ دو تم وفائیں پرانی
ادائیں تمہاری تو ہیں دلبرانہ
کبھی یاد رکھنا کبھی بھول جانا
کبھی میری غزلیں پڑھو تم سنا کر
کبھی ان کو رکھو سبھی سے چھپا کر
ادائیں تمہاری تو ہیں دلبرانہ
کبھی یاد رکھنا کبھی بھول جانا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.