تنگ آ گیا رب
اس طرح میں جینے سے
اب لپٹ کے رونے دے
مجھ کو اپنے سینے سے
میں بہت اکیلا ہوں
ہاتھ تھام لے میرا
میں تجھے پکاروں جب
تو بھی نام لے میرا
دے صدا کبھی ہنس کر
رحمتوں کے زینے سے
اب لپٹ کے رونے دے
مجھ کو اپنے سینے سے
مہرباں بڑا ہے تو
مجھ پہ مہربانی کر
ہاتھ رکھ مرے سر پر
کچھ تو قدردانی کر
میں سجا کے لایا ہوں
پیار کس قرینے سے
اب لپٹ کے رونے دے
مجھ کو اپنے سینے سے
اس جہاں سے کیا مطلب
مجھ کو ساتھ دے اپنا
میں اناتھ ہوں کب سے
نام ناتھ دے اپنا
آ رہی ہے خوشبو سی
طور سے مدینے سے
اب لپٹ کے رونے دے
مجھ کو اپنے سینے سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.