گیت
ڈھونڈا ہے سارا جہاں آواز دو
چھپ گئے ہو تم کہاں آواز دو
کوئی بھی سنتا نہیں میری پکار
کوئی بھی اپنا نہیں ہے غم گسار
اب کسی کا کس لیے ہو انتظار
جل رہا ہے آشیاں آواز دو
چھپ گئے ہو تم کہاں آواز دو
زخم اپنے اب دکھاؤں کس کو میں
ہم نوا دل کا بناؤں کس کو میں
سن کے میری داستاں آواز دو
چھپ گئے ہو تم کہاں آواز دو
اپنی الفت کا فسانہ یاد ہے
وہ ترا یوں روٹھ جانا یاد ہے
وہ مرا تجھ کو منانا یاد ہے
سونا ہے دل کا جہاں آواز دو
چھپ گئے ہو تم کہاں آواز دو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.