گیت
آیا ہے بھوچال
مسافر
آیا ہے بھوچال
قدم قدم پر حسن کا سودا ہوتا ہے سرکار
گیت بھی ایسے بکتے نہ دیکھے جیسے بکتا پیار
اپنا آپ سنبھال
مسافر
اپنا آپؐ سنبھال
آیا ہے بھونچال
امن کے نام پہ اس دنیا میں ہوتی دیکھی جنگ
دیا دھرم کے نام سے اب تو دنیا بھی ہے تنگ
ناچ رہا ہے کال
مسافر
ناچ رہا ہے کال
آیا ہے بھوچال
ندی کنارے بگلے بیٹھے کرتے دیکھے جاپ
پر بھوکی مایا بڑی نرالی دھل گئے سارے پاپ
ڈول رہا پاتال
مسافر
ڈول رہا پاتال
آیا ہے بھونچال
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.