گیت
رم جھم ساون برسے لیکن ساون جیسی بات نہیں
جیون پتھ پر چلنے والا کوئی ساتھی ساتھ نہیں
تجھ بن ساون ایسی بیرن جنم جنم کی جیسے سوتن
رت بھیگی ہے سونا ہے من ہر اک بوند بڑھائے الجھن
غم کی بھینٹ چڑھانے کو اب آنکھوں میں سوغات نہیں
رم جھم ساون برسے لیکن ساون جیسی بات نہیں
اچھی پریم کی بازی ہاری چوٹ لگی او من پر کاری
مجھ پر ایسا وقت ہے بھاری بول نہ پاؤں میں دکھیاری
جتنی میری رام کہانی اتنی لمبی رات نہیں
رم جھم ساون برسے لیکن ساون جیسی بات نہیں
کس کو اپنا درد سناؤں یادوں کی تصویر دکھاؤں
آشاؤں کے دیپ جلاؤں پھر اشکوں سے ان کو بجھاؤں
اندر جتنی برکھا برسے باہر وہ برسات نہیں
رم جھم ساون برسے لیکن ساون جیسی بات نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.