گوند سے میں نے ماتھے پر جو
بندیا آج سجائی
وہ بندیا تھی پیتم پیاری
وہ ہی میں کھو آئی
بندیا ہوئی پرائی
سجنی بندیا ہوئی پرائی
پیت گگن کی اوشا تھی وہ
ڈھونڈ کے لا دے کوئی
بندیا کاہے کھوئی
میں نے بندیا کاہے کھوئی
ساجن کے آنے کی بیلا نہ کہیں چندا نہ کہیں تارا
چاروں اور اماوس میرے گہنایا مکھڑا اجیارا
بندیا کاہے کھوئی
میں نے بندیا کاہے کھوئی
ساجن آئے ان سے بولی میں کھوئی بندیا توری
ڈھونڈ کے لا دے کھوئی بندیا جو تھی مکھ منڈل پر سوہی
بندیا میں نے کھوئی توری بندیا کاہے کھوئی
ساجن بولے بن بندیا کے اور بھلی تو لاگے
تیرا مکھ پونم کا چندا تو کیوں بندیا مانگے
میں بولی جب پاس تو ناہیں بندیا پاس تو ہووے
بندیا پاس تو ہووے توری بندیا پاس تو ہووے
بندیا ڈھونڈ کے لا دے پیتم بندیا ڈھونڈ کے لا دے
بندیا کاہے کھوئی میں نے بندیا کاہے کھوئی
توری بندیا کاہے کھوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.