ہم سب کا دیا
دلچسپ معلومات
(پشتو لوک طرز پر)
وہ کہیں دور نظر آتا ہے ننھا سا دیا
جو ہواؤں میں جلا
جو گھٹاؤں میں جلا
جس نے خود جل کے دیا
بھٹکے ہوئے راہی کو منزل کا پتہ
وہ کہیں دور نظر آتا ہے ننھا سا دیا
سارے جگنو جو ہواؤں میں کہیں جا کے چھپے
جب ستارے بھی گھٹاؤں میں کہیں بجھ سے گئے
ایسے طوفاں میں ہمارا یہ دیا
یہی کمزور سا ننھا سا دیا
جو ہواؤں میں جلا
جو گھٹاؤں میں جلا
جس نے خود جل کے دیا
بھٹکے ہوئے راہی کو منزل کا پتہ
وہ کہیں دور نظر آتا ہے ننھا سا دیا
وہی ہم سب کا دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.