ان اجلے محلوں کے تلے
ان اجلے محلوں کے تلے
ہم گندی گلیوں میں پلے
سو سو بوجھے من پہ لیے
میل اور ماٹی تن پہ لیے
دکھ سہتے غم کھاتے رہے
پھر بھی ہنستے گاتے رہے
ہم دیپک طوفاں میں جلے
ہم گندی گلیوں میں پلے
دنیا نے ٹھکرایا ہمیں
رستوں نے اپنایا ہمیں
سڑکیں گھر سڑکیں ہی چتا
کیوں آئے کیا کر کے چلے
ہم گندی گلیوں میں پلے
دل میں کھٹکا کچھ بھی نہیں
ہم کو پروا کچھ بھی نہیں
چاہو تو ناکارہ کہو
چاہو تو آوارہ کہو
ہم ہی برے تم سب ہو بھلے
ہم گندی گلیوں میں پلے
- کتاب : Kulliyat-e-Sahir Ludhianvi (Pg. 432)
- Author : SAHIR LUDHIANVI
- مطبع : Farid Book Depot (Pvt.) Ltd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.