جب آتے ہوئے روکا نہ تمہیں پھر جاتے ہوئے کیوں روکیں گے
جب جھونکا ہوا کا آتا ہے
پتی پتی کو ہلاتا ہے
اور جب پھلواری جھوم اٹھے جیسے آتا ہے جاتا ہے
جب آتے ہوئے روکا نہ تمہیں پھر جاتے ہوئے کیوں روکیں گے
جب رات جگت پر چھاتی ہے
تاروں کی سبھا جماتی ہے
سب آنکھ مچولی کھیلتے ہیں جب آئے سویرا جاتی ہے
جب آتے ہوئے روکا نہ تمہیں پھر جاتے ہوئے کیوں روکیں گے
آتی رت کوئی نہ روک سکا
جاتی رت کوئی نہ روک سکا
جگ میں دل کا دکھ دل کا سکھ لاتی رت کوئی نہ روک سکا
جب آتے ہوئے روکا نہ تمہیں پھر جاتے ہوئے کیوں روکیں گے
یہ آنا جانا بہانا ہے
اور پل کا ملنا فسانہ ہے
جو آئے پئے پی کر چل دے جیون ایسا مے خانہ ہے
جب آتے ہوئے روکا نہ تمہیں پھر جاتے ہوئے کیوں روکیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.