کالے کالے بادلوں کی چھاؤں میں اڑے
کالے کالے بادلوں کی چھاؤں میں اڑے
دوپٹہ میرا جھوم جھوم کے
ٹھنڈی ٹھنڈی ساون کی ہواؤں میں اڑے
دوپٹہ میرا جھوم جھوم کے
دھوپ سے بھی یہ گوری ململ دودھ میں دھل کر آئی
دیکھا اس کو سورج نے تو کرن کرن شرمائی
بالوں سے جھانکتی شعاعوں میں اڑے
دوپٹہ میرا جھوم جھوم کے
میرا دوپٹہ یوں لہرائے جیسے مست بگولا
یا پھر نیلے آسمان پر سات رنگ کا جھولا
رنگ رنگیلی پیار کی فضاؤں میں اڑے
دوپٹہ میرا جھوم جھوم کے
آنکھ بچا کر جب کوئی جھونکا مجھ کو چھونے آئے
میرا آنچل تتلی بن کر سینے میں اڑ جائے
رم جھم رم جھم ناچتی گھٹاؤں میں اڑے
دوپٹہ میرا جھوم جھوم کے
ہلکی نیلی ململ پر یوں ابرک تارے ٹانکے
جیسے رات کی سندر دیوی آسمان سے جھانکے
رم جھم رم جھم ناچتی گھٹاؤں میں اڑے
دوپٹہ میرا جھوم جھوم کے
- کتاب : Kalam Qateel Shifai (Pg. 154)
- Author : Qateel Shifai
- مطبع : Farid Book Depot Pvt. Ltd (2011)
- اشاعت : 2011
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.