کالے کالے بادلوں کی ٹھنڈی ٹھنڈی چھاؤں میں
کالے کالے بادلوں کی ٹھنڈی ٹھنڈی چھاؤں میں
اب کے ساون او پردیسی آ جا اپنے گاؤں میں
دور کہیں کوئلیا بولے تن من میرا ڈولے
راہ تکوں تری پلک پلک میں گھونگھٹ کے پٹ کھولے
کنگن کھنکے ہاتھوں میں اور پائل چھنکے پاؤں میں
اب کے ساون او پردیسی آ جا اپنے گاؤں میں
بیت نہ جائیں تجھ بن بالم یہ بھیگی برساتیں
کیسے کاٹوں آنکھوں میں برہا کی لمبی راتیں
کوئل بن کے تجھے پکاروں میں انبوہ کی چھاؤں میں
اب کے ساون او پردیسی آ جا اپنے گاؤں میں
- کتاب : Kalam Qateel Shifai (Pg. 160)
- Author : Qateel Shifai
- مطبع : Farid Book Depot Pvt. Ltd (2011)
- اشاعت : 2011
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.