کہو کہو میں گیت ہوں ترے لبوں کی میت ہوں
محبتوں کی راہ میں تو ہار ہے میں جیت ہوں
بہار زندگی ہوں میں حسیں کلی کلی ہوں میں
میں پھول پھول تازگی کہ نور میں پلی ہوں میں
نجر نجر جو ہے بسی وہ گنگناتی پیت ہوں
کہو کہو میں گیت ہوں
میں چاند ہوں میں چاندنی قدم قدم پہ روشنی
میں جھیل تاروں سے بھری میں مسکراتی زندگی
میں جسم کے ستار میں امر سروں کا گیت ہوں
کہو کہو میں گیت ہوں
میں بدری اور تو پون میں دھرتی اور تو گگن
تو دیوتا رتوں کا ہے میں رنگ روپ کی دلہن
میں شعلوں کی چنر تلے ہمالیہ کی شیت ہوں
کہو کہو میں گیت ہوں
تو پیاس ہے میں جام ہوں میں تیری صبح و شام ہوں
تو عشق ناتمام ہے میں حسن ناتمام ہوں
ہوں تیرے ساتھ ہر جنم یگوں پرانی ریت ہوں
کہو کہو میں گیت ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.