میں ہر اک پل کا شاعر ہوں
میں ہر اک پل کا شاعر ہوں
ہر اک پل مری کہانی ہے
ہر اک پل میری ہستی ہے
ہر اک پل مری جوانی ہے
رشتوں کا روپ بدلتا ہے
بنیادیں ختم نہیں ہوتیں
خوابوں کی اور امنگوں کی
میعادیں ختم نہیں ہوتیں
ہر پھول میں تیرا روپ بسا
ہر پھول میں تیری جوانی ہے
اک چہرہ تیری نشانی ہے
اک چہرہ میری نشانی ہے
تم کو مجھ کو جیون امرت
ان ہاتھوں سے ہی پینا ہے
ان کی دھڑکن میں بسنا ہے
ان کے سانسوں میں جینا ہے
تو اپنی ادائیں بخش انہیں
میں اپنی وفائیں دیتا ہوں
جو اپنے لیے سوچی تھی کبھی
وہ ساری دعائیں دیتا ہوں
- کتاب : Kulliyat-e-Sahir Ludhianvi (Pg. 333)
- Author : SAHIR LUDHIANVI
- مطبع : Farid Book Depot (Pvt.) Ltd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.