میں یہ کہتی ہوں کہ کس روز حضور آئیں گے
میں یہ کہتی ہوں کہ کس روز حضور آئیں گے
دل یہ کہتا ہے کہ اک دن وہ ضرور آئیں گے
انتظار اور ابھی اور ابھی اور ابھی
سانس کی لالی سلگ سلگ کر بن گئی کالی دھول
آئے نہ بالم بے دردی میں چنتی رہ گئی دھول
انتظار اور ابھی اور ابھی اور ابھی
رین گئی بوجھل اکھین میں چبھنے لاگے تارے
دیس میں میں پردیسن ہو گئی جب سے پیا سدھارے
انتظار اور ابھی اور ابھی اور ابھی
بھور بھئی پر کوئی نہ آیا سونی سیج سجانے
تارے ڈوبے دیپک بجھ گئے راکھ ہوئے پروانے
انتظار اور ابھی اور ابھی اور ابھی
- کتاب : Kulliyat-e-Sahir Ludhianvi
- Author : SAHIR LUDHIANVI
- مطبع : Farid Book Depot (Pvt.) Ltd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.