نا بجھ جائے اگن تیری لگن کی
مجھے آنچل سے اپنے پھر ہوا دو
بھرو پھر رنگ میرے من گگن میں
فضاؤں میں دھنک کوئی اچھالو
میں سپنوں کی لچیلی ٹہنیوں سے
سمن گیتوں کے چننا چاہتا ہوں
جو ساتوں رنگ بھر دے میری لے میں
مدھر وہ ڈور بننا چاہتا ہوں
مہک بھر دو مرے پت جھڑ میں سجنی
مری راہیں بہاروں سے سجا دو
مجھے آنچل سے اپنے پھر ہوا دو
یہ الجھی الجھی سانسیں میرے تن سے
بچھڑ کر کس جہاں کو جا رہی ہیں
کوئی ان کا ٹھکانا ہے کہیں پر
کوئی پوچھے کہاں کو جا رہی ہیں
چلے آؤ سماں تو رک نا پائے
رسیلے بول دو مجھ کو سنا دو
مجھے آنچل سے اپنے پھر ہوا دو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.