نینوں پہ بس نہ چلے
نینوں پہ بس نہ چلے
گھونگھٹ میں گوری جلے
گوری کو بھائے نہ دن کا اجالا
پلکیں پروئیں ستاروں کی مالا
سونا رہے اس کے من کا شوالا
جب تک نہ سورج ڈھلے
گھونگھٹ میں گوری جلے
دل نے سنی آج دل کی کہانی
ناچیں امنگیں تو گائے جوانی
بیٹھی ہے چپ چاپ سجریا پہ رانی
ہاتھوں پہ مہندی ملے
گھونگھٹ میں گوری جلے
البیلے نندیا سے دامن بچانا
انگڑائی لے کے سجریا پہ جانا
دھیرے سے گوری کا گھونگھٹ اٹھانا
تاروں کی چھیاں تلے
گھونگھٹ میں گوری جلے
- کتاب : Kalam Qateel Shifai (Pg. 164)
- Author : Qateel Shifai
- مطبع : Farid Book Depot Pvt. Ltd (2011)
- اشاعت : 2011
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.