نظر سے دل میں سمانے والے مری محبت ترے لیے ہے
نظر سے دل میں سمانے والے مری محبت ترے لیے ہے
وفا کی دنیا میں آنے والے وفا کی دولت ترے لیے ہے
کھڑی ہوں میں تیرے راستے میں جواں امیدوں کے پھول لے کر
مہکتی زلفوں بہکتی نظروں کی گرم جنت ترے لیے ہے
سوا تری آرزو کے اس دل میں کوئی بھی آرزو نہیں ہے
ہر ایک جذبہ ہر ایک دھڑکن ہر ایک حسرت ترے لیے ہے
مرے خیالوں کے نرم پودوں سے جھانک کر مسکرانے والے
ہزار خوابوں سے جو سجی ہے وہ اک حقیقت ترے لیے ہے
- کتاب : Kulliyat-e-Sahir Ludhianvi (Pg. 277)
- Author : SAHIR LUDHIANVI
- مطبع : Farid Book Depot (Pvt.) Ltd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.