راہی من میں جوت جگا لے
راہی من میں جوت جگا لے
راہ کے اندھیارے چمکا لے
راہی من میں جوت جگا لے
آس نراس کا گھور اندھیرا
دیکھنا تجھ کو نگل نہ جائے
ہنسنے کو ہیں اب اجیالے
راہی من میں جوت جگا لے
دور ہے منزل راہ اکیلی
کوئی نہیں ہے سنگ ترے
آشاؤں کے دیپ جلا لے
راہی من میں جوت جگا لے
دھول اڑتی ہے جلتے پتھ پر
کوئی نہیں ہے سایہ بھی
میرے پریم کا آنچل سرکا لے
راہی من میں جوت جگا لے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.