راہیؔ تو چلتا چل
راہیؔ چلتا چل
تجھ کو منزل ڈھونڈ ہی لے گی
آج نہیں تو کل
راہیؔ تو چلتا چل
ہونٹھ رسیلے مدھ کے پیاسے
سندر سندر چاند کے ہالے
نیند بھنور سے رس متوالے
یہ تیری راہیں کاٹیں گے
ان سے بچ کے نکل
راہیؔ تو چلتا چل راہیؔ چلتا چل
پیت کی کوئی ڈور بنے گا
درد بھرے ترے گیت سنے گا
کوئی ترے آنسو بھی چنے گا
روپ کے بنجاروں سے تیرا
من ہوگا بے کل
راہیؔ تو چلتا چل
راہیؔ چلتا چل
دکھ برکھا کی بدری پی لے
برہ اگن میں جل کر جی لے
جیون کا ہر گھاؤ سی لے
نینوں سے دکھ کی رچنا کا
بہنے دے کاجل
راہیؔ تو چلتا چل
راہیؔ چلتا چل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.