شام سویرے تڑپائے گا
شام سویرے تڑپائے گا
خون کے آنسو رلوائے گا
بن کر برہا راگ
پریم ہے زہری ناگ مسافر
پریم ہے زہری ناگ
پردیسی یہ روگ برا ہے
جس کو لگا جل راکھ ہوا ہے
آگ ہے اس سے بھاگ
پریم ہے زہری ناگ مسافر
پریم ہے زہری ناگ
آگ سی من میں سلگائے گا
درد کی ٹیسیں بن جائے گا
تھام کے غم کی باگ
پریم ہے زہری ناگ مسافر
پریم ہے زہری ناگ
سکھ لیتا اور دکھ دیتا ہے
چپکے چپکے ڈس لیتا ہے
من میں بھر دے آگ
پریم ہے زہری ناگ مسافر
پریم ہے زہری ناگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.