کیا تم سپنوں کی مایا ہو
یا اس جیون کی چھایا ہو
یوں ہی جال میں مت الجھاؤ ہمیں
تم کون ہو یہ تو بتاؤ ہمیں
دھرتی پر پھیلا جنگل ہو
آکاش کا چنچل بادل ہو
یہ پہیلی آج بجھاؤ حسیں
تم کون ہو یہ تو بتاؤ ہمیں
کیا پہلے کبھی سنجوگ ہوا
یا آج ہی دل کو روگ ہوا
بولو بھی نہ اب ترساؤ ہمیں
تم کون ہو یہ تو بتاؤ ہمیں
کبھی آپ ہی آگ لگاتی ہو
کبھی آپ ہی اس کو بجھاتی ہو
کیسی ریت ہے آؤ سجھاؤ ہمیں
تم کون ہو یہ تو بتاؤ ہمیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.