اے بلبل خوش لحن یہ شیریں سخنی دیکھ
اے بلبل خوش لحن یہ شیریں سخنی دیکھ
صد رنگ قبا دیکھ مری گل بدنی دیکھ
ہر موج صبا پر بھی لچک جائے ہے اے ہے
اے شاخ گل اندام یہ گل ریز تنی دیکھ
دل کوفہ کی مانند ہوا جاتا ہے یا رب
اے منبۂ رحمت ز نگاہ مدنی دیکھ
واقف ہی نہیں تو مری تاریخ سے ناقد
اک بار پلٹ کر کبھی خلق حسنی دیکھ
دل لگتا ہے باہر سے جو بوسیدہ مکاں سا
داخل تو کبھی ہو کے یہ قصر ادنی دیکھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.