آ بھی جاؤ قریب سے دیکھو
آ بھی جاؤ قریب سے دیکھو
کیسے ہارا نصیب سے دیکھو
یہ تو سب عشق کے مراحل ہیں
کچھ نہ کہنا طبیب سے دیکھو
دکھ ہی جائے گا مقتل حسرت
تم بھی چشم غریب سے دیکھو
وقت رخصت کا اصل نظارہ
جاؤ جا کر صلیب سے دیکھو
رکھ کے چہرے پہ وہ نیا چہرہ
مل گیا پھر رقیب سے دیکھو
راز دل ہی حیات ہے غوریؔ
بچ کے رہنا مصیب سے دیکھو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.