آ گئی منزل مقصود نظر آپ سے آپ
آ گئی منزل مقصود نظر آپ سے آپ
چل پڑے ہم تری چاہت میں جدھر آپ سے آپ
کشش حسن کا ہوتا ہے اثر آپ سے آپ
لاکھ پہرے ہوں پہ اٹھتی ہے نظر آپ سے آپ
دیکھنا ایسی کوئی بات نہ نکلے منہ سے
یعنی جس بات کے لگ جاتے ہیں پر آپ سے آپ
جستجو شکر ہے منت کش رہبر نہ ہوئی
مل گئی ہم کو تری راہ گزر آپ سے آپ
جب مہکتا ہے تصور ترا تنہائی میں
جگمگا اٹھتا ہے یادوں کا نگر آپ سے آپ
رات کتنے ہی ستاروں کا لہو پیتی ہے
کون کہتا ہے کہ ہوتی ہے سحر آپ سے آپ
اپنے منہ اپنی ستائش نہیں اچھی رحمتؔ
منہ سے بول اٹھتا ہے لاکھوں میں ہنر آپ سے آپ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.