آ گیا جب انتظام دہر اپنے ہاتھ میں
آ گیا جب انتظام دہر اپنے ہاتھ میں
گھول دی سارے گناہوں کی سیاہی رات میں
کل چرندوں کی طرح معصوم لگتا تھا جنہیں
اب شکاری کی طرح رہتا ہوں ان کی گھات میں
اک ذرا اپنی طرف میں نے اٹھائی تھی نظر
آج تک مصروف ہوں میں اہتمام ذات میں
اے رسولو اے کتابو تم سے شرمندہ ہوں میں
بھول بیٹھا تھا میں تم کو شدت جذبات میں
اہل دل کے واسطے عبرت کی صورت بن گیا
شہر خوباں سے جو لایا رنج و غم سوغات میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.