آ ہجر کا ڈر نکالتے ہیں
آ ہجر کا ڈر نکالتے ہیں
رستے سے سفر نکالتے ہیں
اب آنکھیں نہیں نکالی جاتیں
آنکھوں سے نظر نکالتے ہیں
پیڑوں میں رہ کے بھی پرندے
پتے نہیں پر نکالتے ہیں
افسوس کے غوطہ زن ہمارے
اجرت پہ گہر نکالتے ہیں
پتھروں میں کہیں تو ہے وہ صورت
جو اہل ہنر نکالتے ہیں
- کتاب : اردو غزل کا مغربی دریچہ(یورپ اور امریکہ کی اردو غزل کا پہلا معتبر ترین انتخاب) (Pg. 167)
- مطبع : کتاب سرائے بیت الحکمت لاہور کا اشاعتی ادارہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.