آ کے محفل میں تری غم سے کنارا نہ ہوا
آ کے محفل میں تری غم سے کنارا نہ ہوا
مجھ سا دنیا میں کوئی درد کا مارا نہ ہوا
آخر اشکوں نے ہی سب حال دل زار کہا
کچھ زباں سے مری اظہار کا یارا نہ ہوا
یہ کہا تھا کہ مرے گھر میں وہ آئیں یک دن
آ گئے طیش میں شاید یہ گوارا نہ ہوا
کس طرح میرے مقدر کا ستارا چمکے
ان کی جانب سے کوئی ایسا اشارا نہ ہوا
ڈر سے توہین محبت کے میں خاموش رہا
نام پھر لے کے پکاروں یہ گوارا نہ ہوا
درد و غم جور و ستم آہ و فغاں رنج و ملال
یہ تو سب مل گئے نازیؔ وہ ہمارا نہ ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.