آڑی ترچھی بات نہ کر
آڑی ترچھی بات نہ کر
حصہ دے خیرات نہ کر
پیار جو ہے تو سامنے آ
توہین جذبات نہ کر
دل کی لگی اشکوں سے بجھا
اظہار حالات نہ کر
چہرے پر زلفیں نہ گرا
نکھرے دن کو رات نہ کر
روک لے آنسو آنکھوں میں
بن موسم برسات نہ کر
مجھ کو دے دے اک ساغر
پیش کوئی سوغات نہ کر
نیچا جس سے عرش لگے
ایسی معلومات نہ کر
میں نے کیا تجھ پر وشواس
غیر سے مل کر گھات نہ کر
قادر ہے قدرت کا نظام
نورؔ غم حالات نہ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.