آدمی دکھتا نہیں اس شہر میں
آدمی دکھتا نہیں اس شہر میں
اب کوئی اپنا نہیں اس شہر میں
ہر طرف بیساکھیوں کا شور ہے
کوئی بھی چلتا نہیں اس شہر میں
شبد ارتھوں کو ترستے ہیں یہاں
کیا سخن زندہ نہیں اس شہر میں
ہو گیا غائب دوپٹوں کا چلن
آج کل پردا نہیں اس شہر میں
جو ہوئے ظالم ویوستھا کے شکار
ان کی بھی چرچا نہیں اس شہر میں
ہر طرف گلیوں میں سناٹا سا ہے
کچھ کہیں ہوتا نہیں اس شہر میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.