آدمی ہیں سب کوئی انسان ہے
آدمی ہیں سب کوئی انسان ہے
کیا بدل پائیں گے ہم امکان ہے
لازمی ہے جاننا جس بات کو
ہر کوئی اس بات سے انجان ہے
سچ رہے زندہ زمیں پر کچھ کریں
سچ ابھی زندہ ہے تھوڑی جان ہے
ہاں برے کچھ لوگ ہیں اس ملک میں
سب سے اچھا پھر بھی ہندستان ہے
عشق سے بڑھ کر کوئی مذہب نہیں
آپ کا اس بات پر ایمان ہے
سر ہیں جن کے پاس وہ خاموش ہیں
بے سروں کی کتنی لمبی تان ہے
آپ نے سوچا کبھی اس بات پر
آگہی کی رہ گزر سنسان ہے
فخر ہے اس بات پر مجھ کو ریاضؔ
زندگی کا مجھ کو تھوڑا گیان ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.