آدمی ہوں دیوتا بننا نہیں
آدمی ہوں دیوتا بننا نہیں
میں کسی سے بھی کبھی روٹھا نہیں
سچ کا حامی تو رہا جھوٹھا نہیں
جھوٹ میرے پاس بھی پھٹکا نہیں
حادثوں سے دیکھ میں ٹوٹا نہیں
میں کسی سے بھی کبھی جلتا نہیں
خوشیاں آئیں تو کبھی جھوما نہیں
دکھ ملے تو میں کبھی رویا نہیں
غم ملے جو راہ میں سسکا نہیں
آنسوؤں میں دیکھ میں ڈوبا نہیں
چاند کی اپنی کوئی سیما نہیں
چاند کی مہما کبھی ڈھلتا نہیں
دوستی آزرؔ تری بھولا نہیں
دوستوں نے کیا دیا سوچا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.