آدمی کو ذوق سوز درد انساں چاہئے
درد ہی جس کی دوا ہو ایسا ارماں چاہئے
اک نئے انسان کا انساں ہے اب تک منتظر
جو سراپا درد انساں ہو وہ انساں چاہئے
اے حکیم نا شناس ذوق درد درد مند
درد مندوں کے لئے مجھ کو ہی درماں چاہئے
دوستوں کا قتل اولیٰ ہے بجائے دشمناں
دشمنوں پر بھی تو کچھ انداز احساں چاہئے
بہر غم خوارئ انساں عمر شہروں میں کٹی
وسعت غم کو اگرچہ تھا بیاباں چاہئے
دوسرے کا عیش بھی وجہ مسرت ہے اگر
متصل اپنے گلستاں کے گلستاں چاہئے
گر ہنر مندی کا دعویٰ مشکلات فن سے ہے
میرے عزم شوق کو خار مغیلاں چاہئے
جس کے ذوق زندگی سے زندگی سب کو ملے
میرے ذوق شعر کو ایسا غزل خواں چاہئے
ایک انورؔ ہی شہید درد انساں ہے تو کیا
نوع انساں ہی شریک درد انساں چاہئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.