آئے ہیں سرائے میں تو گھر جائیں گے کیا ہے
آئے ہیں سرائے میں تو گھر جائیں گے کیا ہے
ہم لوگ کسی روز گزر جائیں گے کیا ہے
ہم پستہ قدوں کو تو بتا دیں گے بلندی
اڑنے سے اگر اپنے یہ پر جائیں گے کیا ہے
تم نے دئے تحفے جو ہمیں اچھے لگے ہیں
یہ زخم دل زار تو بھر جائیں گے کیا ہے
پھوٹیں گے کسی روز ابھی بھرنے دو ان کو
یہ تو ہیں گھڑے پاپ کے بھر جائیں گے کیا ہے
- کتاب : آہٹ دیوان عزیز (Pg. 289)
- Author : ارشاد عزیز
- مطبع : مرکزی پبلیکیشنز،نئی دہلی (2022)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.