آئے نہ سکوں جس کو وہ شب گرد ہی ہوگا
آئے نہ سکوں جس کو وہ شب گرد ہی ہوگا
لفظوں میں بیاں زیست کا ہر درد ہی ہوگا
جو زخم بھی اپنوں سے محبت میں ملے ہیں
اب ان کا نمک پاش بھی ہمدرد ہی ہوگا
اک درد ہے جو دل کو لہو رنگ کرے ہے
اک غم کے سبب چہرہ مرا زرد ہی ہوگا
گرمی ہے مزاجوں میں بہت صاحب دل کے
اس واسطے لہجہ مرا اب سرد ہی ہوگا
تجھ سے بھی ہوا ختم مرے دل کا تعلق
اب ذکر سے تیرے مجھے سر درد ہی ہوگا
شیرازۂ عصمت کے بکھرنے میں ملوث
دشمن کے سوا گھر کا کوئی فرد ہی ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.