آئے گی پھر چمن میں جانے بہار کب تک
آئے گی پھر چمن میں جانے بہار کب تک
مقصود عالم خاں عالم بریلوی
MORE BYمقصود عالم خاں عالم بریلوی
آئے گی پھر چمن میں جانے بہار کب تک
کرنا پڑے گا مجھ کو یوں انتظار کب تک
جینے کی آرزو میں مرنے کی جستجو میں
ہوتا رہے گا میرا دل بے قرار کب تک
احساں کرو نہ کوئی میں کیا جواب دوں گا
کرتے رہو گے مجھ کو یوں شرمسار کب تک
طرز وفا تمہاری کیا ہے نہ مل سکو تم
پھرتا رہوں بتا دو میں سوگوار کب تک
اک دن سمیٹ لوں گا باہوں میں ان کو عالمؔ
دل پر مرا رہے گا یوں اعتبار کب تک
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.