Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

آئیں گے راہ عشق میں کچھ حادثات اور

منیر انجم

آئیں گے راہ عشق میں کچھ حادثات اور

منیر انجم

MORE BYمنیر انجم

    آئیں گے راہ عشق میں کچھ حادثات اور

    دل مجھ سے کہہ رہا ہے ذرا احتیاط اور

    بچوں سے پھر کہا ہے کہ گاڑی نہیں ملی

    بچوں سے پھر کہا ہے کہ بس ایک رات اور

    پہلے بھی تیرے جود و کرم سے عطا ہوئی

    اے شاہ ممکنات مجھے ایک نعت اور

    وہ بات چیت عشق پہ کرتا تو ہے مگر

    کہنے کی بات اور ہے کرنے کی بات اور

    یہ لوگ جو بھی کہتے ہیں لوگوں کی بات چھوڑ

    لوگوں کے ساتھ اور ہوں میں تیرے ساتھ اور

    اک دوسرے کے ساتھ بھی بنتی نہ تھی منیرؔ

    اور آ گئی سفر میں اچانک سے رات اور

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے