آگ جلتی ہے خار و خس سے پرے
کوئی بیٹھا ہے دسترس سے پرے
کاش ایسا کبھی تو ممکن ہو
اس کو لے جائیں پیش و پس سے پرے
قید ایسی ہے کچھ نہیں کھلتا
ہم قفس میں ہیں یا قفس سے پرے
عمر میں کس طرح شمار کریں
وقت گزرا جو ہم نفس سے پرے
الجھنیں دل کی ہو گئیں معدوم
جا کے دیکھا جو داد رس سے پرے
اس کی قربت میں رہ کے بدر منیرؔ
عشق رہتا ہے ہر ہوس سے پرے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.