آگ نفرت کی بجھانے کے لئے کافی ہوں
آگ نفرت کی بجھانے کے لئے کافی ہوں
میں تجھے پیار سکھانے کے لئے کافی ہوں
ایک قطرہ ہوں میں دریا تو نہیں ہوں لیکن
میں تری پیاس بجھانے کے لئے کافی ہوں
میں ہوں کمزور مگر اتنا بھی کمزور نہیں
میں ترا شہر جلانے کے لئے کافی ہوں
تیری عزت کی اگر بات ہے تو پھر میں ہی
تجھ کو سینے سے لگانے کے لئے کافی ہوں
میں اکیلا ہوں مگر تجھ سے محبت ہے مجھے
تیری خاطر میں زمانے کے لئے کافی ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.