آگ سینے میں محبت کی لگانے والے
دل میں رہتے ہیں مرے دل کو جلانے والے
دور رہ کر بھی نگاہوں میں سمانے والے
یاد آتے ہیں مجھے یاد نہ آنے والے
دیکھتا رہتا ہوں ہر موج میں صورت تیری
عکس ٹھہرے ہوئے پانی میں دکھانے والے
ہر ستم تیرا میں سہہ جاؤں گا ہنستے ہنستے
تجھ کو معلوم نہیں مجھ کو ستانے والے
وہ جو اس دور کے بھگوان بنے بیٹھے ہیں
کیسے تسلیم کریں ان کو زمانے والے
دولت غم سے نوازا مجھے خوشیوں کے عوض
تیرا مشکور ہوں تقدیر بنانے والے
میری افسردگئ دل پہ نظر کی تو نے
شکریہ حوصلہ افسرؔ کا بڑھانے والے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.