آغاز و اختتام سے یاد آئیں گے تمہیں
آغاز و اختتام سے یاد آئیں گے تمہیں
ہر صبح اور شام سے یاد آئیں گے تمہیں
ہر اشک غم سے چھلکے گی پل پل ہماری یاد
لب کے ہر ابتسام سے یاد آئیں گے تمہیں
منظر کوئی بھی ہوگا رہیں گے تمہارے پاس
ہر آہٹ و کلام سے یاد آئیں گے تمہیں
بے شک ہمارا نام نہ لینا زبان سے
ہم تو تمہارے نام سے یاد آئیں گے تمہیں
دیکھے تھے ہم نے مل کے یہاں زندگی کے خواب
اس شہر میں قیام سے یاد آئیں گے تمہیں
رہتے کہاں تھے ہو کے جدا ہم سے ایک پل
معمول کے بھی کام سے یاد آئیں گے تمہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.