آہ بھر بھر کے سامنے رونا
کسی رہبر کے سامنے رونا
اس کو رو کر دکھانا ایسا ہے
جیسے پتھر کے سامنے رونا
پہلے خود ہی لگانا گھر کو آگ
اور پھر گھر کے سامنے رونا
مجھ کو آتی نہیں تھی اکثر نیند
میں نے بستر کے سامنے رونا
بے وقوفی ہے دشت میں ہنسنا
اور سمندر کے سامنے رونا
اس کے پیچھے سے رونا ٹھیک نہیں
حوصلہ کر کے سامنے رونا
گنتے رہنا ہماری یاد میں دن
اور کلنڈر کے سامنے رونا
کھٹکھٹانا تمام دروازے
اور ہر در کے سامنے رونا
کون روتا ہے شوق سے احمدؔ
اپنے دلبر کے سامنے رونا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.