آہ کو مائل گفتار کروں یا نہ کروں
آہ کو مائل گفتار کروں یا نہ کروں
ان سے کچھ شکوۂ آزار کروں یا نہ کروں
آنکھیں اپنی ہیں یہ ہاتھ اپنے ہیں منہ اپنا ہے
ہے حقیقت مگر اقرار کروں یا نہ کروں
پھر مصیبت میں وہ آواز اگر دیں مجھ کو
دل بتا تو ہی کہ انکار کروں یا نہ کروں
خاص ہے میرے لئے ان کے جنوں کی ٹھوکر
ایسے احسان کا اقرار کروں یا نہ کروں
اب تو خود اپنی فراست سے ہوں میں بھی مشکوک
ہم نواؤں میں یہ اظہار کروں یا نہ کروں
یہی ناکامیاں قسمت میں لکھی ہیں یا رب
اپنی تقدیر سے پیکار کروں یا نہ کروں
میرے اک ہاتھ نے پھونکا ہے نشیمن میرا
دوسرے ہاتھ پہ اظہار کروں یا نہ کروں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.