آہ کو سمجھے ہو کیا دل سے اگر ہو جائے گی
آہ کو سمجھے ہو کیا دل سے اگر ہو جائے گی
وہ تو وہ ان کے فرشتوں کو خبر ہو جائے گی
پوری کیا موسیٰ تمنا طور پر ہو جائے گی
تم اگر اوپر گئے نیچی نظر ہو جائے گی
کیا ان آہوں سے شب غم مختصر ہو جائے گی
یہ سحر ہونے کی باتیں ہیں سحر ہو جائے گی
آ تو جائیں گے وہ میری آہ پر تاثیر سے
محفل دشمن میں رسوائی مگر ہو جائے گی
کس سے پوچھیں گے وہ میرے رات کے مرنے کا حال
تو بھی اب خاموش اے شمع سحر ہو جائے گی
یہ بہت اچھا ہوا آئیں گے وہ پچھلے پہر
چاندنی بھی ختم جب تک اے قمرؔ ہو جائے گی
- کتاب : Auj-Qamar (Pg. 18)
- Author : Ustad Sayed Mohd. Hussain Qamar Jalalvi
- مطبع : Shaikh Shokat Ali And Sons (1952)
- اشاعت : 1952
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.