آہوں کے کوئی ڈھب ہیں نہ رونے کے قرینے
آہوں کے کوئی ڈھب ہیں نہ رونے کے قرینے
فرقت کو بڑھایا ہے مری کم ہنری نے
مقصود پہ ہیں پیش رقیبان پریدہ
کیا اڑنا سکھایا ہمیں بے بال و پری نے
طائر وہیں بستے ہیں جہاں سنگ نہ آئیں
آباد رکھا مجھ کو مری بے ثمری نے
ہوں بھی کہ نہیں ہوں اور اگر ہوں بھی تو کیا ہوں
تشویش میں رکھا ہے تری خود نگری نے
محفل میں گھٹن ہوتی ہے تنہائی میں وحشت
رکھا نہ کہیں کا مجھے خستہ جگری نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.