آئی ہوگی کسی کو ہجر میں موت (ردیف .. ی)
آئی ہوگی کسی کو ہجر میں موت
مجھ کو تو نیند بھی نہیں آتی
عاقبت میں بشر سے ہے یہ سوا
جانور کو ہنسی نہیں آتی
حال وہ پوچھتے ہیں میں ہوں خموش
کیا کہوں شاعری نہیں آتی
ہم نشیں بک کے اپنا سر نہ پھرا
رنج میں ہوں ہنسی نہیں آتی
عشق کو دل میں دے جگہ اکبرؔ
علم سے شاعری نہیں آتی
- کتاب : ہنگامہ ہے کیوں برپا (Pg. 53)
- Author : اکبر الہ آبادی
- مطبع : ریختہ بکس (2023)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.