آئینۂ جہان کا چہرہ نزار ہے
ہر عکس کہہ رہا ہے کہ ہر پھول خار ہے
کب کس کے اختیار میں آ جاؤں کیا پتہ
ہر سانس میرے ہونے کی مجھ پر ادھار ہے
گل کو چراغ جان کے تیلی دکھائی تھی
شعلوں کا رقص اب مری آنکھوں پہ بار ہے
جانے ہے کس عذاب سے گزری یہ زندگی
بکھری ہوئی ہے زلف گریبان تار ہے
اک راہ وار عشق کے جانے پہ آنکھ میں
اب گرد بیٹھتی نہیں ہر دم غبار ہے
پربت کی راکھ سرمہ سمجھتی رہی دعاؔ
پلکوں پہ اب جما ہوا گرد و غبار ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.