آئینے کے پار اتر کر خوابوں میں کھو جائیں گے
آئینے کے پار اتر کر خوابوں میں کھو جائیں گے
آدھی کہانی تم دہراؤ آدھی ہم دہرائیں گے
تم نے بچا کر رکھا ہوگا سایا اپنے حصے کا
ہم دھوپوں کے ساتھ جئے ہیں چھاؤں میں جل جائیں گے
رات کے آنگن میں اترا ہے ایک ستارا خواب لئے
آج کہاں سے نیند کی پریاں ڈھونڈ کے اب ہم لائیں گے
ہریالی کے بیچ کا رستہ تصویروں میں قید ہوا
یہ تو بہاروں کی باتیں ہیں آگے لکھتے جائیں گے
سانسوں کا یہ راز انوکھا سب ہے عیاں پر سب پنہاں
لمحوں کو ہی روک کے اک دن ہم خود کو سمجھائیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.