آئنہ دیکھا کسی روز نہ حیران ہوئے
آئنہ دیکھا کسی روز نہ حیران ہوئے
ہم تو بس آ کے یہاں سخت پشیمان ہوئے
میزبانی کا شرف قسمت اغیار میں تھا
تم مرے گھر تو کسی رات نہ مہمان ہوئے
جب کوئی بات سمجھنے کا ہمیں ہوش نہ تھا
فیصلے ہم سے بھی سرزد اسی دوران ہوئے
دل گیا جان گئی عزت سادات گئی
عشق میں اس کے سوا اور بھی نقصان ہوئے
میں بھی اس شخص کا ممنون کہاں تک رہتا
کام میرے تو کہیں اور سے آسان ہوئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.